دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کچھ عجیب و غریب قوانین
ریاست کی طرف سے لاگو ہونے والے قوانین کا احترام کرنا ہرملک کے شہریوں کا فرض ہوتا ہے۔ لیکن دنیا کے بیشتر ملکوں میں ایسے حیرت انگیز قوانین بھی موجود ہیں جن کا علم اسی وقت ہوتا ہے جب آپ اس قانون کو انجانے میں توڑ چکے ہوتے ہیں۔دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں امریکہ، یورپ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک – میں ایسے عجیب و غریب قوانین آج بھی موجود ہیں جن کی پابندی کرنے کے لیے پہلے سے ان کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ آج اپنی ویب سائٹ کے دوستوں کو ان عجیب و غریب اور دلچسپ قوانین میں سے کچھ کی معلومات دیتے ہیں۔

1۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ساموا کی ریاست میں بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنا غیر قانونی ہے۔
2۔ اسی طرح میلان میں لوگوں کو قانونی طور پر چہرے پر مسکراہٹ رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ یہاں صرف تدفین یا حادثے کے واقعات میں ہی مسکرانا منع ہے۔
3۔ برطانوی قانون کے تحت ‘ہاوس آف پارلیمنٹ’ کے اندر مرنا جرم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لندن میں ہاوس آف پارلیمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے اگر یہاں کسی کی موت واقع ہو جائے تو وہ شاہی روایت کے اعتبار سے اسٹیٹ تدفین کا حقدار تصور کیا جائے گا۔ اسی طرح ہاوس آف پارلیمنٹ کے اندر فوجی وردی کے ساتھ داخل ہونا غیر قانونی ہے۔
4۔ خط پر ملکہ برطانیہ کی تصویر والا ٹکٹ الٹا چپکانا غیر قانونی ہے جس پر جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
5۔ یہاں کرسمس کے دن 25 دسمبر کو گھر پر قیمے کی پیٹیس تیار کرنا یا کھانا غیر قانونی ہے۔
6۔ ہر شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹی وی خریدنے کے ساتھ لائسنس خریدنا نہ بھولے کیونکہ برطانیہ میں لائسنس کے بغیر ٹی وی رکھنا غیر قانونی ہے۔
برطانیہ میں پارک یا باغیچے کی گھاس کو نقصان پہنچانا غیر قانونی ہے۔
8۔ قطار میں کھڑے لوگوں کے لیے قطار توڑ کر آگے بڑھنا غیر قانونی ہے۔
9۔ یہاں گھر کے اندر سے جواب نہ ملنے کے باوجود دروازے پر بار بار دستک دینا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے جس کے لیے جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔
10۔ برطانیہ کے کسی بھی شہر میں کارپیٹ یا ڈور میٹ کو جھاڑنا غیر قانونی ہے۔ صرف ڈور میٹ کو صبح آٹھ بجے سے پہلے جھاڑا جا سکتا ہے۔
11۔ برطانیہ میں سڑکوں پر بے ہودہ گانا گانا یا پرفارمنس دکھانا بھی خلافِ قانون ہے۔
12۔ اٹلی کے شہر وینس میں سینٹ مارک اسکوائر پر کبوتروں کو دانا ڈالنا جرم ہے۔ اس کا مقصد کبوتروں کی تعداد کم کرنا ہے اور تاریخی عمارات کو نقصان سے بچانا ہے۔
13۔ جرمنی کی پر ہجوم شاہراہ ‘آٹو بان’ پر گاڑی کا ایندھن ختم ہوجانے پر آپ کو جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس لئے یہاں سفر کے لئے پٹرول کی ایکسٹرا بوتل رکھنا ضروری ہے
14۔ اس شاہراہ پر سینڈل یا چپل پہن کر ڈرائیونگ کرنا بھی جرم ہے ۔
15۔ بارسلونا میں شہر کی سڑکوں اور گزرگاہوں پر تھوکنا غیر قانونی ہے۔
16۔ یونان میں اونچی ہیل کی سینڈل پہن کر تاریخی مقامات کا دورہ کرنا غیر قانونی ہے۔
17۔ ڈنمارک میں دن کے وقت سردیوں میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس کو کم ازکم ڈِم رکھنا ضروری ہے ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
18۔ اسی طرح ڈنمارک میں ہوٹل میں اس وقت تک بل کی ادائیگی کرنا ضروری نہیں ہے جب تک آپ خود سے اس بات کا اقرار نہیں کرتے کہ آپ کا پیٹ بھر چکا ہے۔
19۔ امریکہ ریاست ٹینیسی میں اگر آپ ڈرائیونگ کرتے ہوئے سو جائیں تو یہ جرم تصور کیا جائے گا۔
20۔ واشنگٹن میں خود کو دولت مند والدین کی اولاد ظاہر کرنا جرم ہے۔
21۔ ہونولولو ہوائی میں غروبِ آفتاب کے وقت گانا گانا غیر قانونی ہے۔
22۔ ورجینیا میں ساحل سمندر پر پکنک منانے والوں کو شائستہ گفتگو کرنا ضروری ہے کیونکہ یہاں گالی گلوچ کرنا غیر قانونی ہے۔
23۔ آسٹریلیا میں اس جانور کا نام لینا غیر قانونی ہے جس کو آپ لنچ یا ڈنر میں کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
24۔ وکٹوریہ میں الیکٹریشن کا لائسنس نہ ہونے پر گھر کا بلب تبدیل کرنا جرم ہے۔
25۔ کینیڈا میں کرنسی ایکٹ کے تحت دکاندار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ ریز گاری لینے سے انکار کر سکتا ہے۔
26۔ سنگا پور میں چیونگم چبانا اخلاقی بد تہذیبی ہی نہیں بلکہ قانونی طور پر جرم ہے۔
27۔ تھائی لینڈ میں تھائی کرنسی ‘بھات’ پر موجود بادشاہ کی تصویر پر کھڑا ہونا غیر قانونی ہے۔
28۔ الاسکا میں اپنے کتے کو گاڑی کی چھت پر بیٹھا کر سفر کرنا جرم ہے۔
29۔ سپین میں یہ قانون ہے کہ اگر آپ کو نظر کی عینک لگی ہے تو ایک عینک آپ کی گاڑی میں بھی ہونی چاہیئے۔
30۔ سائپرس میں گاڑی چلاتے ہوئے آپ کچھ بھی پی نہیں سکتے۔ یہاں تک کہ آپ پانی پیتے ہوئے بھی پکڑے گئے تو جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔
31۔ روس میں گندگی سے اٹی کار چلانا جرم ہے۔
32۔ برازیل میں اگر کوئی کار ایکسیڈنٹ میں مارا جاتا ہے تو اس کا شراب پینے کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔
33۔ جنوبی افریکہ میں جانوروں کا سڑک پر سے گزرنے کے لئے اپنی گاڑی روکنا لازمی ہے۔
34۔ اس کے علاوہ برونائی، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بدبودار پھل بس، ہوٹل یا ہوائی اڈے پرکھانا جرم ہے۔ اسی طرح برما میں انٹر نیٹ حاصل کرنے والے کو جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
13 Funny International Laws You'd Never Know Were Real Top 10 Craziest Laws From Around The World only women bleed: menstruation and prayer in Islam weird laws around the world 2015 strange laws in pakistan strange laws in romania unusual laws around the world best laws around the world weird laws in india top 10 weirdest laws in the world craziest laws in the world 17 Stupid Laws From Around The World That Make No Sense At All

Post a Comment Blogger

 
Top