آج کا دور موبائل کا دور ہے اور بلامبالغہ اسوقت کروڑوں نہیں اربوں لوگ ہیں جو کہ کمپیوٹر سے زیادہ نیٹ کا استعمال موبائل پر کرتے ہیں ،جیسے کمپیوٹر کیلئے مختلف سافٹ ویئرز ہوتے ہیں۔ ویسے ہی مختلف آپریٹنگ سسٹم پر مشمل موبائل کے لئے ان کے مطابق ایپس تیار کی جاتی ہیں۔ یہ ایپس کمپیوٹر کے بھاری بھرکم سافٹ ویرز کے مقابلے میں نہایت ہلکی پھلکی لیکن ان کی نسبت اپنے مخصوص مزاج کو لیکر زیادہ کار آمد اور آسان ہوتی ہیں۔
Particular,most useful apps for android phones,,top 20 android apps recommended you,,top 20 android apps 2015,,useful android apps for students,,most useful android apps of all time,,best useful android apps for indian users,,useful apps for android free download,,android useful apps list,,apps for android phones free download,,best free apps for android phones,,free ringtone apps for android phones,,free game apps for android phones,,fun apps for android phones free,,free music apps for android phones,,tv apps for android phones,,google apps for android phones
عام طور پر جب آپ کوئی نیا موبائل خریدتے ہیں تو وہ کتنا بھی مہنگا کیوں نہ ہو خالی خولی ہی نظر آتا ہے لیکن پھر جب آپ اس موبائل کے ایپ سٹور کا رخ کرتے ہیں تو وہ اپنے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مطابق مختلف خصوصیات کی حامل ایپ انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایپپس فری بھی ہوتی ہیں اور کم زیادہ پیسوں پر براۓ فروخت بھی۔ ہر نیا یوزر جب پہلی بار ایپ سٹور کا رخ کرتا ہے تو وہاں ہزاروں بلکہ لاتعداد فری ایپس پا کر الجھ جاتا ہے آج میں اپنے تجربے کی روشنی میں آپ کو پانچ ایسی فری ایپس کے بارے میں بتاونگا جنہیں اینڈ رایڈ فون میں انسٹال کرکے آپ نہایت کار آمد پائیںگے اور مجھے دعائیں دینگے۔

ایپ نمبر ایک (Google Translate)
گوگل ٹرانسلیٹ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ایک ترجمہ کرنے والی ایپ ہے ،یہ ایپ بہت ہی سادہ انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے اور وزن بھی تقریبا' نہ ہونے کے برابر ہے ،آپ اس ایپ کے ذریعے اردو سمیت دنیا کی پچاس بڑی زبانوں کا آپس میں ترجمہ حاصل کرسکتے ہیں ،یوزر فرینڈلی انٹر فیس کے ساتھ یہ ایپ آپ کے لئے بہت ہی زیادہ کار آمد ثابت ہوسکتی ہے کہ کے آپ اپنے ترجمہ کو وہیں سے براہ راست فیس بک، ٹویٹر، گوگل پلس ،سکائپ یا سوشل میڈیا کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر شئیر کرسکتے ہیں بلکہ اگر اسے اپنے پاس کاپی کرنا چاہیں تو بھی کرسکتے ہیں اس ایپ کی سب سے بڑی ایک اور خوبی کہ دوسری زبان کا ترجمہ آڈیو کی صورت بھی آپ سن سکتے ہیں جس سے آپ اس زبان کا ٹھیک تلفظ بھی سیکھ سکتے ہیں۔

ایپ نمبر دو (Multi-Ling Keyboard)
موبائل میں ہر جگہ اردو لکھنے کیلئے شاید ہی کوئی اس سے زیادہ بہتر ایپ دستیاب ہو یہ مکمل طور پر فری ہے اس میں اور بھی بہت سی زبانیں ہیں انسٹالیشن کے بعد جب پہلی بار ایپ اوپن ہوتی ہے آپ باقی ساری زبانوں کو ان چیک کرکے صرف اردو اور انگلش کو رہنے دیں یا پھر جو بھی اور زبان آپ رکھنا چاہیں اس میں پنجابی اور پشتو کی بورڈ تک دستیاب ہے ،انسٹالیشن کے بعد تمام دیگر اور ڈیفالٹ کی بورڈ کو ڈسیبل کردیں اور صرف اسے آن رہنے دیں ایک زبان سے دوسری زبان کے کی بورڈ کو منتخب کرنے کیلئے سپیس بار کو ٹیپ کئے رکھیں۔

ایپ نمبر تین (Clipper - Clipboard Manager)
اکثر اوقات ہمیں کوئی لنک یا ٹیکسٹ وغیرہ کاپی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ،موبائل میں یہ کام ڈیسک ٹاپ کی طرح آسان نہیں ہوتا ،لیکن اگر یہ ایپ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو آپ کا مسلہ ختم ، اس ایپ کی انسٹالیشن کے بعد کہیں سے بھی ٹیکسٹ وغیرہ کو کاپی کرنے کیلئے ٹیکسٹ پر کچھ دیر تک ٹیپ کریں آپ کے پاس سلکٹ کرنے کا آپشن آجائیگا اس کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ اپنے مطلوبہ حصے کو سلکٹ کریں اور کاپی کرلیں ،آپ ایک ہی وقت میں یکے بعد دیگرے بہت سی الگ الگ جگہوں سے بھی مواد کو کاپی کرسکتے ہیں ،اب جہاں پیسٹ کرنا ہو وہاں خالی جگہ پر دو سکینڈ ٹیپ رکھیں اور پیسٹ کے آپشن پر کلک کردیں.

ایپ نمبر چار (Truecaller)
یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز ایپ ہے ،اگر یہ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو اسکے بعد کوئی شخص آپ کیلئے انجان نہیں رہتا ،یعنی اگر کوئی شخص آپ کے پاس فون بک وغیرہ میں ایڈ نہ بھی ہو تو بھی کال آنے کی صورت میں کال کرنے والے کا نام اور ملک یا شہر آپ کے فون پر لکھا نظر آئیگا میرے ذاتی تجربہ کے مطابق ستر فیصد لوگوں کے نام تو یہ ایپ بتادیتی ہے۔

ایپ نمبر پانچ (Photo Funia)
وزن میں ہلکی پھلکی یہ ایپ کسی جادو سے کم نہیں ، آپ اسے انسٹال کریں ،کسی کی بھی تصویر بنائیں اور سینکڑوں زبردست فریمز میں سے کوئی بھی منتخب کریں یہ ایپ آپ کی تصویر کو اس فریم میں اسطرح سیٹ کردیگی کہ آپ خود حیران رہ جائیںگے۔

ایپ نمبر چھ (Automatic Call Recorder)
یہ ایک مکمل طور پر فری ایپ ہے ،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ دوران کال دوطرفہ گفتگو کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اسکی سب سے بڑی خوبی یہ کہ مکمل طور پر آٹو میٹکلی کام کرتی ہے یعنی آپ کو ہر بار کوئی کال ریکارڈ کرنے کیلئے بٹن آن آف کرنے کی ضرورت نہیں ،یہ آپ کی تمام کالز ریکارڈنگ کا تاریخ اور وقت کے ساتھ مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رکھتی ہے ،اور اسکی ریکارڈنگ کسی بھی طرح کال کی کوالٹی پر اثر انداز نہیں ہوتی ،سب سے بڑی بات کہ اسکی ریکارڈنگ کا وزن بہت کم ہوتا ہے دس پندرہ منٹ کی گفتگو بھی بمشکل دو تین ایم بی جگہ لیتی ہوگی۔

ایپ نمبر سات (Fake Call & SMS)
یہ بھی جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے فیک کال یا ایس ایم ایس کیلئے استعمالی جاتی ہے۔ آپ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اس میں کوئی بھی خاص نمبر یا نام ایڈ کریں اس مخصوص وقت پر آپ کو اس نام یا نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول ہوجائیگا اسکی بڑی خوبی یہ ہے کہ آنے والی فیک کال کو آپ رسیو بھی کرسکتے ہیں اور جھوٹی موٹی بات کرنے کا تاثر بھی دے سکتے ہیں یا پھر یہ کہ کسی خاص اوقات کار میں کسی کی طرف سے اپنی مرضی کے پیغام کے ساتھ کوئی فیک میسج بھی وصول کرکے کسی کو حیران کرسکتے ہیں ، اس ایپ ک ذریعے آئی کال یا میسج کا ریکارڈ بالکل نارمل طریقے سے شو ہوتا ہے یعنی آپ کے علاوہ کوئی نہیں جان سکتا کہ وہ میسج یا کال فیک ہے۔ (میں صرف بطور فن اس کا ذکر کر رہا ہوں اسکا صحیح و غلط استعمال آپ شرعی اخلاقی و قانونی طور پر خود بہتر سمجھتے ہیں)

ایپ نمبر آٹھ (Map Factor & GPS Navigation)
ویسے تو جی پی ایس کیلئے تقریبا ہر اینڈ ڈرائیڈ فون میں گوگل میپ بائے ڈیفالٹ شامل ہوتا ہی ہے لیکن اس کی خامی یہ ہے کہ وہ استمعال میں خواہ مخاہی نسبتا'' زیادہ مشکل محسوس ہوتا ہے جبکہ وہ کام بھی تب ہی کرتا ہے جب نیٹ کسی نہ کسی صورت دستیاب ہو ،جبکہ مذکورہ ایپ ایک تو نہ صرف یہ کہ نہایت آسان ہے بلکہ اس میں موجود ایک آپشن کے ذریعے آپ اپنے شہر کا نقشہ ایک بار ڈاونلوڈ کرلیں پھر نیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی یہ آپ کو رستہ دکھآئیگی ،آپ جی پی ایس کو آن کریں یہ فورا آپ کو آپ کی لوکیشن سے آگاہ کرتی ہے پھر آپ منزل کا اندراج کریں یہ آپ کو دستیاب تمام روٹ سے آگاہ کردیتی ہے بلکہ آواز کے ذریعے بھی آپ کو گائیڈ کیا جاتا ہے کہ آگے موڑ پر آپ مڑ جائیں سب سے بڑی بات ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ بالکل فری ہے۔

ایپ نمبر نو (Urdu Columns)
انٹرنیٹ اور ویب کے دور میں آج کل نیا اخبار بھی باسی معلوم ہوتا ہے لیکن اخبار کے ایڈ یٹوریل پیج کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ قائم ہے ،اب مصیبت یہ کہ آپ کے پسندیدہ کالم نگار سب ایک ہی اخبار میں نہیں لکھتے اور آپ تمام اخبارات بھی ایک ایک کالم کیلئے نہیں خریدنا چاہیںگے تو ایسے میں یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ،اس ایپ کو انسٹال کریں تمام کالم نگاروں کی لسٹ نہایت سلیقے سے آپ کے سامنے ہوگی جس شخص کا بھی کالم پڑھنا چاہیں اس کے نام کو ٹیپ کریں اس کے تمام پرانے کالمز کے ساتھ ساتھ تازہ ترین کالم بھی آپ کے سامنے ہوگا۔  یہ ایپ بھی بالکل فری ہے۔

ایپ نمبر دس (3G Packages – Pakistan)
تمام موبائل نیٹ ورک کے تھری جی ریٹ و پیکجز اس ایپ میں نہایت سلیقہ و ترتیب سے رکھے گیے ہیں۔  تمام تر پیکجز اور ان کے ریٹ ہمیشہ اپڈیٹ رہتے ہیں ،اگر آپ کو کوئی بھی روزانہ ہفتہ وار یا ماہانہ پیکج پسند ہو تو نہ صرف یہ ایپ اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار بتاتی ہے بلکہ اس پیکج پر موجود بٹن کو ٹیپ کرنے سے بھی وہ پیکج آپ حاصل کرسکتے ہیں یہ ایپ بھی بالکل فری ہے۔

ایپ نمبر گیارہ (Clean Inbox)
باہر کا تو مجھے نہیں پتہ لیکن اگر آپ پاکستان میں ہیں اور یہاں کی کوئی بھی سم استعمال کرتے ہیں پھر چاہے وہ کسی بھی نیٹ ورک کی ہو تو سم کمپنی کی جانب سے بے تحاشہ میسجز سے ضرور وحشت زدہ اور پریشان ہونگے بندہ ہیلپ لائن پر ایک نہیں ہزار بار کہدے لیکن ان کی طرف سے یہ نامعقولیت کا سلسلہ نہیں تھمتا ، مختلف پیکجز اور انعامی سکیموں پر مشتمل ایس ایم ایس کی بھر مار کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بندہ کار آمد اور ضروری ایس ایم ایس مس کردیتا ہے۔ یہ مکمل طور پر فری اور بالکل ہلکی پھلکی ایپ انسٹال کریں ایسے تمام میسجز سے ہمیشہ کیلئے آپ کی جان چھوٹ جائیگی۔

ایپ نمبر بارہ (Azar)
کیا دور تھا بچپن میں جب ہم کہانیاں سنتے تھے کہ کیسے ایک جادو گر آئینہ نکالتا اور اس میں دیکھتے ہوۓ دنیا میں کسی بھی جگہ مطلوبہ شخص سے مخاطب ہوجاتا، آج کے دور میں وڈیو کال کوئی اتنی بڑی بات نہیں ، درجنوں ایسی ایپس موجود ہیں جو بالکل فری یہ سہولت فراہم کرتی ہیں لیکن یہ ایپ ان سب میں بالکل ممتاز ہے اور اسکی وجہ اس ایپ کا زبردست اور جادوئی طریقہ کار ہے۔  سکائپ ،وائبر وغیرہ میں ہم پہلے کسی کی آئی ڈی حاصل کرتے ہیں اور پھر ان سے رابطہ کرتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ یہ کہ پچھلے زمانے میں یاہو کا چیٹ روم ہوا کرتا تھا جہاں سے ہم کسی کو بھی کال کرسکتے تھے لیکن یہ ایپ ان سب سے مختلف ہے۔ آپ اسے انسٹال کریں اور ایپ کو اوپن کرنے کے بعد صرف ایک یوزر نیم دیں۔ اسکے بعد سکرین کو بائیں طرف سوائپ کریں پوری دنیا سے کوئی بھی شخص جو اس ایپ کو یوز کر رہا ہو خود کو آپ کے روبرو پائیگا ،اگر کسی شخص سے بات نہ کرنی ہو تو دوبارہ سکرین کو بائیں طرف سوائپ کریں دو سکینڈ میں نیا بندہ آپ کے سامنے ہوگا۔ کبھی پاکستان ،کبھی یورپ کبھی افغانستان ،دنیا بھر کے مختلف گوشوں سے بزریعہ وڈیو لوگ آپ سے جڑتے جائیںگے جو بندہ دوستی کے قابل لگے آپ اسے فرینڈ لسٹ میں شامل بھی کرسکتے ہیں ورنہ بغیر فرینڈ بنائے بھی دنیا بھر میں بکھرے ہوۓ ہزاروں لاکھوں لوگوں سے روزانہ وڈیو بات چیت کی جاسکتی ہے۔

ایپ نمبر تیرہ (Camscaner)
اس فری ایپ کے بارے میں جب میں نے گوگل پلے سٹور پر پڑھا تو اسے کئی دنوں تک ڈاونلوڈ کرنے سے احتراز کرتا رہا۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ میں سوچتا کیمرے کے ذریعے کوئی ڈاکومنٹ کتاب وغیرہ سکین کرنے کی بات سوائے حماقت کے اور کچھ نہیں ، سکینر نہ ہو تو بندہ سیدھے سیدھے اپنے ڈاکومنٹ کی تصویر بنا لے سکین کرنا اور کیا ہوگا بھلا؟ لیکن جب میں نے اسے ڈاونلوڈ کیا اور پھر ایک کتاب کا پیج اس ایپ کے ذریعے سکین کیا تو رزلٹ دیکھ کر حیران رہ گیا ،کمپیوٹر کے ساتھ جڑے کسی مہنگے سکینر جیسا رزلٹ واقعی ناقابل یقین بات تھی ، اس ایپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بہت تیز رفتار اور سادہ ہے۔ کوئی پیچیدگی نہیں اور سکین کرنے کے بعد اس میں جو مختلف موڈز کا آپشن ہے وہ اپنی مثال آپ ہے بہرحال آزمائش شرط ہے۔

ایپ نمبر چودہ (Tapvpn)
مکمل طور پر فری اس ایپ کو انسٹال کرکے رن کریں اور اپنے براوزر سے بغیر کسی روکاوٹ کے بشمول یوٹیوب کسی بھی بلاکڈ ویب سائٹ کو وزٹ کریں ، کوئی الجھن نہیں ،کوئی پیچیدگی نہیں۔ وزن میں کم، کارآمد اور آزمودہ۔

ایپ نمبر پندرہ (Ditty For Messenger)
یہ ایک بہت ہی دلچسپ ایپ ہے اور سچ پوچھیں تو اسکی خوبی دیکھتے ہوۓ حیران ہوں کہ یہ بھلا فری کیونکر ہے۔ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اوپن کریں ،اس میں بہت سارے گانوں کی تھیمز ہیں ،آپ ان میں سے کوئی ایک سلکٹ کریں ،اور ٹیکسٹ کی جگہ پر کوی بھی پیغام لکھیں یہ ایپ آپ کے ٹیکسٹ پیغام کو اس گانے کی صورت آپ کو پیش کردیتی ہے وہ بھی چند سکینڈز میں۔ اب آپ اس گانے کو چاہیں تو وہیں سے کسی بھی سوشل نیٹ ورک پر شیئر کرسکتے ہیں یا پھر چاہیں تو اسے اپنے موبائل میں بھی سیو کرسکتے ہیں۔ جس خوبی اور کمال کے ساتھ یہ آپ کے ٹیکسٹ کو گیت میں ڈھالتی ہے وہ واقعی لاجواب ہے۔

ایپ نمبر سولہ (SMS Scheduler)
اگر آپ کسی کو کسی خاص وقت میں ایس ایم ایس کرنا چاہتے ھیں لیکن آپ کو ڈر ھے کہ آپ کو یاد نہیں رہے گا یا پھر وہ خاص وقت جاب پر آپ کی مصروفیت یا پھر آپ کے آرام کا ھو تو پریشان ھونے کی ضرورت نہیں اس مکمل فری ایپ کو انسٹال کریں کسی کو بھی کوئی ایس ایم ایس شڈول کرکے سینڈ کردیں مقررہ وقت پر ایس ایم ایس آپ کی طرف سے خود بخود آپ کے سیٹ کیے گئے نمبر پر سینڈ ھوجائگا. اس ایپ کا وزن نہ ھونے کے برابر ھے اور ایک وقت میں آپ جتنے چاہے نمبرز پر جتنے چاہے ایس ایم ایس شڈول کرسکتے ھیں.

ایپ نمبر سترہ (Cram)
ہوسکتا ھے آپ کے موبائل کا کیمرہ بہت اچھا ھو جو کہ اچھی بات ھے لیکن کیمرہ جتنا اچھا ھوگا اور تصویر جتنی صاف ھوگی تصویر کا وزن بھی اتنا ہی زیادہ ھوگا اور جب آپ وہ تصویر یا ایک سے زائد تصاویر کسی کے ساتھ شیئر کرنا چاہنگے تو زائد وزن کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوسکتے ھیں ایسے میں یہ جادوئی ایپ آپ کی مددگار ھوگی اسے انسٹال کریں یہ تین سے چار سیکنڈز میں آپ کی تصویر کا.وزن ستر سے اسی فیصد کم کردیتی ھے اور مزے کی بات یہ کہ تصویر کے رزلٹ پر زرہ برابر بھی فرق نہیں پڑتا استعمال میں نہایت آسان ھے۔

ایپ نمبر اٹھارہ (Heads Up Notification)
اس فری ایپ کو انسٹال کرکے آپ اینڈرائڈ کے روایتی نوٹیفکیشن کے انداز کو بدل سکتے ھیں آپ کو آپ کی مرضی کی تمام ایپس کی نوٹیفکیشن موبائل ہیڈ پر ملینگی وہ بھی اسطرح کہ چاہے آپ کوئی گیم کھیلنے میں مصروف ھوں یا کوئی وڈیو دیکھنے میں آپ کسی اہم نوٹفکیشن کو مس نہیں کرینگے اور آپ چاہیں تو آنے والے نوٹفیکیشن کو کلوز کرسکتے ھیں یا اسکےلیے کوئی وقت بھی سیٹ کرسکتے ھیں کہ وہ ایک سکنڈ دو یا پھر پانچ سکنڈز بعد خود ہی غائب ھوجائے.

ایپ نمبر انیس (Smart Phone Lock)
آپ نے ہر طرح کے فون لاک دیکھے ھونگے لیکن سمارٹ فون لاک صرف نام ہی کا سمارٹ نہیں واقعی ایک سمارٹ لاکر ھے کیوں کہ یہ خود کار طریقے سے ہر ایک منٹ بعد آپ کا کوڈ چینج کرتا رہتا ھے اس میں دو طرح کے لاک ہیں نمبر ایک آف سیٹ لاک یہ طریقہ منتخب کرنے کے بعد آپ ایک سے لیکر دس تک کوئی بھی ایک نمبر منتخب کریں اور اسے پلس یا مائنس میں سیٹ کردیں اسکے بعد اوکے کردیں اب جب بھی فون کو ان لاک کرنا ھو تو موبائل کی گھڑی میں جو بھی ٹائم ھورہا ھوگا اس میں سے اپنے عدد کو مائنس کردیں مثلا میں نے دس پلس منتخب کیا تھا اب گھڑی میں پورا ایک بج رہا ھے تو میرا پاسورڈ ھوگا۔ (0110)۔
 دوسرا طریقہ ھے کہ
 ریورس ٹایم یعنی موبائل کی گھڑی میں جو بھی وقت ھوگا اسے الٹا کرکے لکھیں وہ آپ کا پاسورڈ ھوگا جیسے کہ وقت ھو ایک پینتالیس کا تو پاسورڈ ھوگا۔ (5410)۔
ھے نا کمال کی ایپ مزید تفصیل سے سمجھنے کیلئے اسے انسٹال کیجیے اس میں ٹٹوریل موجود ھے۔

ایپ نمبر بیس (Dosron Per Jado)
اس ایپ سے آپ کو لگے گا یہ کوئی جادو کے متعلق ایپ ھے لیکن ایسا نہیں یہ بک ایپ ھے ایک اردو کتاب جو کسی جادو سے کم نہیں آپ اسے ضرور ڈاونلوڈ کریں مجھے دعائیں دینگے اسکا وزن بالکل کم ہے نہ ھونے کے برابر، موضوع شخصیت کو سنوارنا، خوبی ٹیکسٹ کو چھوٹا بڑا رکھنے پر مکمل اختیار، جسکی وجہ سے پڑھنے میں کوئی دشواری نہیں ھوتی ایک ہی نشست میں پڑھے جانے کے قابل۔
آپ اگر مزید بہترین ایپس کے بارے میں جانتے ہیں تو نیچے کمنٹ کریں۔ ہم اس کا یہاں اضافہ کر دیں گے۔

Post a Comment Blogger

 
Top