Bani israil Ka waqiat, malakul maut video download, malakul maut angel of death, malakul maut movie dailymotion, malakul maut meaning, malakul maut wiki, malakul maut name, malakul maut in quran, malakul maut poem

چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی رائیگاں نہیں جاتی
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا کہ
 پہلے زمانے میں ایک شخص کے پاس ملک الموت اس کی روح قبض کرنے آیاتو اس شخص سے پوچھا گیا اپنی کوئی نیکی تمہیں یاد ہے؟
اس نے کہا: مجھے تو یاد نہیں پڑتی۔اس سے دوبارہ کہا گیا کہ یاد کرو!اس نے کہا کہ مجھے کوئی اپنی نیکی یادنہیں سوا اس کے کہ میں دنیا میں لوگوں کے ساتھ خرید و فروخت کیا کرتا تھا اور لین دین کیا کرتا تھا جو لوگ خوشحال ہوتے انہیں میں (اپنا قرض وصول کرتے وقت) مہلت دیا کرتا تھا اور تنگ ہاتھ والوں کو معاف کر دیا کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو اسی نیکی پر جنت میں داخل کیا۔
(صحیح البخاری:3451)

Post a Comment Blogger

 
Top