جب مومن اللہ سے بحث و تکرار کریں گے
ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جب اللہ تعالیٰ مومنوں کو جہنم سے نجات دیدے گا، اور وہ امن میں ہو جائیں گے تو وہ اپنے ان بھائیوں کی نجات کے لیے
Meaning of roz-e-mahshar, Medan e Mahshar, Hashar Ka Maidan, Fikr-e-Akhirat - Maidan-e-Mahshar K 5 Sawalaat, Sunan Ibn Majah, Hadith - Sunan Ibn Majah, sunan ibn majah hadith 971جو جہنم میں داخل کر دئیے گئے ہوں گے اپنے رب سے ایسی بحث و تکرار کریں گے کہ کسی نے دنیا میں اپنے حق کے لیے اپنے ساتھی
سے بھی ویسا نہیں کیا ہو گا“۔
آپ ﷺ نے فرمایا
وہ(مومن) عرض کریں گے اے ہمارے رب! یہ ہمارے بھائی ہیں جو ہمارے ساتھ نماز پڑھتے تھے، روزہ رکھتے
تھے، اور حج کرتے تھے، تو نے ان کو جہنم میں داخل کر دیا!
اللہ تعالیٰ فرمائے گا
جاؤ ان میں سے جنہیں تم پہچانتے ہو نکال لو۔
وہ مومن ان جہنمیوں کے پاس آئیں گے، اور انہیں ان کے چہروں سے پہچان لیں گے، آگ ان کی صورتوں
کو نہیں کھائے ہو گی، کسی کو آگ نے اس کی آدھی پنڈلیوں تک اور کسی کو ٹخنوں
تک پکڑ لیا ہو گا، پھر وہ مومن ان کو جہنم سے نکالیں گے
اور عرض کریں گے
"اے ہمارے رب! جن کو تو نے نکالنے کا حکم دیا تھا ہم نے ان کو نکال لیا"
پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا
جس شخص کے دل میں ایک دینار کے برابر ایمان ہو اس کو بھی جہنم سے نکال لو، پھر جس کے دل میں آدھا دینار کے برابر ایمان ہو
اور پھر جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔
(سنن ابن   ماجہ باب الایمان:60)

Post a Comment Blogger

 
Top