رب رحمان اور انسان
انسان نے کہا: میں تھک چکا ہوں۔
جواب آیا
لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللّٰہِ
خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ (سورۃ الزمر:53)۔

انسان نے کہا: کوئی بھی میرے دل کی بات نہیں جانتا۔
جواب آیا
وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَحُوۡلُ بَیۡنَ الۡمَرۡءِ وَ قَلۡبِہٖ
خدا انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہو جاتا ہے۔ (سورۃ انفال:24)۔

انسان نے کہا: تیرے سوا میرا کوئی نہیں۔
جواب آیا
وَ نَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَیۡہِ مِنۡ حَبۡلِ الۡوَرِیۡدِ
ہم اس کی دھڑکتی رگ سے بھی زیادہ قریب تر ہیں۔ (سورۃ ق:16)۔

انسان نے کہا: لگتا ہے وہ مجھے بھول ہی گیا ہے۔
جواب آیا
فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ
مجھے یاد کرتے رہو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گاـ (سورۃ بقرۃ:152)۔

انسان نے کہا: سزا وغیرہ کا کوئی تصور نہیں ہے۔
جواب آیا
یَوۡمَ تُقَلَّبُ وُجُوۡہُہُمۡ فِی النَّارِ یَقُوۡلُوۡنَ یٰلَیۡتَنَاۤ اَطَعۡنَا اللّٰہَ وَ اَطَعۡنَا الرَّسُوۡلَا
جس دن ان کے منہ آگ میں الٹائے جائیں کہیں گے اے کاش ہم خدا کی فرمانبرداری کرتے اور رسول (خدا) کا حکم مانتے۔ (سورۃ الاحزاب:66)۔

انسان نے کہا: شاید یہ تکالیف اور مصائب کبھی ختم نہ ہوں گے۔
جواب آیا
وَ اتَّبِعۡ مَا یُوۡحٰۤی اِلَیۡکَ وَ اصۡبِرۡ حَتّٰی یَحۡکُمَ اللّٰہُ ۚۖ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡحٰکِمِیۡنَ۔
اور آپ ﷺ کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو۔ یہاں تک کہ خدا فیصلہ کردے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ (سورہ یونس:109)۔

انسان نے کہا: لگتا ہے میری یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔
جواب آیا
وَ عَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ عَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ شَرٌّ لَّکُمۡ۔
ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو، حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو۔ (سورہ بقرۃ:216)۔

انسان نے کہا: میں نے اتنے گناہ کیے۔ میرے لئے معافی کا کوئی چانس نہیں ہے۔
جواب آیا
اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ
خدا انسانون پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہےـ (سورہ بقرۃ:143)۔

انسان نے کہا: بندے ہیں تیرے اے مالک!
جواب آیا
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّعۡبُدُ اللّٰہَ عَلٰی حَرۡفٍ ۚ فَاِنۡ اَصَابَہٗ خَیۡرُۨ اطۡمَاَنَّ بِہٖ ۚ وَ اِنۡ اَصَابَتۡہُ فِتۡنَۃُۨ انۡقَلَبَ عَلٰی وَجۡہِہٖ ۟ۚ خَسِرَ الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِیۡنُ۔ 
بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ ایک کنارے پر (کھڑے) ہو کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اگر کوئی نفع مل گیا تو لچسپی لینے لگتے ہیں اور اگر کوئی آفت آگئی تو اسی وقت منہ پھیر لیتے ہیں۔ انہوں نے دونوں جہان کا نقصان اٹھا لیا واقع یہ کھلا نقصان ہے۔ (سورۃ الحج:11)۔
Quran sMs, Quran wallpapers, islamic sMs, islamic Wallpapers, Surah Zumar Ayat 53, Surah Anfaal Ayat 24, Surah Qaaf Ayat 16, Surah Baqra Ayat 152, Surah Ahzaab Ayat 66, Surah Younas Ayat 109, Surah Baqra Ayat 216, surah Baqra Ayat 143, Surah Hajj Ayat 11

Post a Comment Blogger

 
Top