qarz ada karnay ki dua, Janant Ka talabgar, Maa ki Dua, Sachi Touba, Mahman Nawazi Ka sila, Allah Ka insaaf, Janti Khawaton, Neiki Aur Duaa Kabhi Zaaiye Nhi Hotiحضور نبی کریمﷺ نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سے بندہ جتنا بھی مانگے وہ خوش ہوتا ہے اور اگر کوئی نہ مانگے تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے جب کبھی کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی لاحق ہو یا مصیبت میں مبتلا ہوں تو اپنے ہاتھوں کو بارگاہ الٰہی میں اٹھائیں اور حضور قلب کے ساتھ دعائیں مانگیں تو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔ زیر نظر کتاب ’عاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات‘ مولانا عبدالمالک مجاہد کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دعاؤں کی قبولیت کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کی کیا اہمیت و فضیلت ہے ایک تو ان سے انسان دنیوی مسائل اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے اور یہ انسان کے توشہ آخرت کا بھی کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لیے ہر خاص و عام کو اس کتاب میں بیان کردہ واقعات کو پڑھنا چاہیے اور دعاؤں و التجاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے۔

  qarz ada karnay ki dua, Janant Ka talabgar, Maa ki Dua, Sachi Touba, Mahman Nawazi Ka sila, Allah Ka insaaf, Janti Khawaton, Neiki Aur Duaa Kabhi Zaaiye Nhi Hoti

Post a Comment Blogger

 
Top