پہلیوں کا گلدستہ (پارٹ:1)            <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
دلچسپ سوالات پڑھنا اور اپنے دماغ کی ذہانت جانچنا تقریباً سبھی کا پسندیدہ کام ہوتا ہے اور پہیلیاں اس کی قسم کے دلچسپ سوالات ہی ہوتے ہیں جو کہ اپنے چند جملوں کے اندر کچھ مطلب چھپائے ہوتے ہیں۔ آپ نے اپنے روشن ذہن کا استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن جواب ڈھونڈنا ہوتا ہے۔
یہاں بھی اپنی دماغی صلاحیتوں کو آزمائیے اور نیچے دی گئی پہلیوں کے جوابات سوچنے کی کوشش کریں۔ اگر ناکام ہو جائیں تو کوئی بات نہیں۔ ہم نے اس کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔ مطلب یہ کہ جوابات بھی ساتھ ساتھ دیے ہوئے ہیں لیکن تھوڑے گھما پھرا کر۔

دلچسپی اور سنسنی پیدا کرنے کیلئے ان پہلیوں کو گیارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصے پڑھنے کے بعد اسی پوسٹ کے اختتام پر نمبرنگ کی ہوئی ہے۔ وہاں سے اگلا پیج سلیکٹ کر کے مزید فیض یاب ہو سکتے ہیں۔ اور ممکن ہے کہ آپ کو پارٹ نمبر 1 کی پہلیوں کا جواب پارٹ 2 پر ملے۔۔۔۔

پہیلی نمبر1                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
میں ایک پھل ہوں کھٹا میٹھا، بچے شوق سے کھاتے ہیں
آخری دونوں حرف مٹا کر، سبزی مجھ کو بناتے ہیں



پہیلی نمبر2                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
خود ہلے دوسروں کو ہلائے
اس ہلنا من کو بھائے



پہیلی نمبر3                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
دنیا میں ایک ایسے شہر کا نام بتاؤ
جسے الٹا لکھوں تو پرندہ بن جائے



پہیلی نمبر4                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
ایک استاد ایسا کہلائے
آپ نہ بولے سبق پڑھائے



پہیلی نمبر5                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
بن بلائے ڈاکٹر آئے
چوری چھپے انجکشن لگائے



پہیلی نمبر6                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
رنگ برنگی چھیل چھبیلی – سرخ ،بسنتی ،اودی،نیلی
بنا تیر کے ایک کمان – جس کو دیکھے ایک جہان



پہیلی نمبر7                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
ايک گھر کے دو ہيں لڑکے – روز دکھاتے کھيل
کبھی نہ انکو لڑتے ديکھا – ايسا ان کا ميل



پہیلی نمبر8                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
اک جادوگر کا ہے يہ کمال
ڈالے سبز، نکالے لال



پہیلی نمبر9                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
ابا جان اک ڈبہ لائے – نہ کچھ پئے نہ کچھ کھائے
کان مروڑو فورا بولے – دنيا بھر کي سير کرائے



پہیلی نمبر10                   <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
گوری ہے یا کالی ہے، چھپ کر رہنے والی ہے
جب بھی پکڑی جاتی، ہے اپنی جان گنواتی ہے


اوپر دی ہوئی پہلیوں کے جواب آپ کو نیچے دیے ہوئے گیارہ میں سے کسی ایک پارٹ میں مل سکتے ہیں۔



جوابات (پارٹ:2)            <گلدستہ ڈاٹ پی کے>
پہیلی نمبر11 کا جواب:چاقو،      پہیلی نمبر12 کا جواب:پسینہ،       پہیلی نمبر13 کا جواب:جھاڑو،       پہیلی نمبر14 کا جواب:تربوز،      پہیلی نمبر15 کا جواب:شبنم کے قطرے،      پہیلی نمبر16 کا جواب:مغز،       پہیلی نمبر17 کا جواب:جوں،       پہیلی نمبر18 کا جواب:مولی،      پہیلی نمبر19 کا جواب:جنازہ،       پہیلی نمبر20 کا جواب: گھڑی کی سوئیاں

Post a Comment Blogger

 
Top