story of badshah movie, akbar badshah story, akbar badshah story in hindi, akbar badshah story in urdu video, firon badshah story, bedtime story for kids, short story for kids, funny story for kids, story for kids online, story for kids video, hindi story kids, scary story for kids, story for kids with moral
ایک بادشاہ نے کسی بات پر خوش ہو کر ایک شخص کو یہ اختیار دیا کہ وہ سورج غروب ہونے تک جتنی زمین کا دائرہ مکمل کر لے گا، وہ زمین اس کو الاٹ کر دی جائے گی۔ اور اگر وہ دائرہ مکمل نہ کر سکا اور سورج غروب ہو گیا تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔
یہ سن کر وہ شخص چل پڑا ۔ چلتے چلتے ظہر ہوگئی تو اسے خیال آیا کہ اب واپسی کا چکر شروع کر دینا چاہئے مگر لالچ نے غلبہ پا لیا اور سوچا کہ تھوڑا سا اور آگے سے چکر کاٹ لوں  پھر واپسی کا خیال آیا تو سامنے کے خوبصورت پہاڑ کو دیکھ کر اس نے سوچا 
اس کو بھی اپنی جاگیر میں شامل کر لینا چاہئے۔
الغرض واپسی کا سفر کافی دیر سے شروع کیا ۔ اب واپسی میں یوں لگتا تھا جیسے سورج نے اس کے ساتھ مسابقت شروع کر دی ہے۔ وہ جتنا تیز چلتا پتہ چلتا سورج بھی اُتنا جلدی ڈھل رہا تھا۔ عصر کے بعد تو سورج ڈھلنے کی بجائے لگتا تھا پِگلنا شروع ہو گیا ہے۔
وہ شخص دوڑنا شروع ہو گیا کیونکہ اسے سب کچھ ہاتھ سے جاتا نطر آ رہا تھا۔ اب وہ اپنی لالچ کو کوس رہا تھا مگر بہت دیر ہو چکی تھی۔ دوڑتے دوڑتے اس کا سینہ درد سے پھٹا جا رھا تھا مگر وہ تھا کہ بس دوڑے جا رہا تھا اس درد کی شدت سے اسے ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ  اس طرح گرا کہ اس کا سر اس کے سٹارٹنگ پوائنٹ کو چھو رہا تھا اور پاؤں واپسی کے دائرے کو مکمل کر رہے تھے یوں اس کی لاش نے دائرہ مکمل کر دیا- جس جگہ وہ گرا تھا اسی جگہ اس کی قبر بنائی گئی اور قبرپر کتبہ لگایا گیا 
جس پر لکھا تھا ۔ ۔ ۔
          "اس شخص کی ضرورت بس اتنی سی جگہ تھی جتنی اس کی قبر ہے"
آج ہمارے دائرے بھی بہت بڑے ہوگئے ہیں اور ہم اس زمین کے چکر میں اتنی دور تک دوڑ چکے ہیں کہ شاید واپسی کا رستہ ہماری آنے والی نسلیں بھی طے نہ کر پائیں۔ اللہ پاک ہمیں موت سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

Post a Comment Blogger

 
Top