Khuliya Aik Kainat By Haroon Yahya Urdu Pdf Book
قرآن کریم انسانوں کی رہنمائی کےلیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آخری کتاب ہے ۔اس میں تمام سابقہ آسمانی کتابوں کا نچوڑ اور لب لباب موجود ہے اس لیے یہ کتاب اس مقام پر اانسان کی رہنمائی کرتی ہے جہاں اس کی عقل اپنی آخری حدوں کو چھولینے کے بعد حیران راہ جاتی ہے ۔اس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے انسان کوجگہ جگہ اپنی قدرت کی نشانیوں کےذریعے اپنے آپ کوپہچاننے کی دعوت دی ہے ۔کہیں انسان کو اپنے بدن پر غور کرنے کی دعوت ہے تو کہیں اپنے ماحول پر ۔کہیں آسمانوں پر غور کرنے کو کہا جارہا ہے توکہیں پانی اورآگ پر نظر التفات کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔اس دعوت کا مقصود صرف اور صرف یہ ہے کہ انسان کی نظر مادے سے ہٹا کرمادے کے خالق کی جانب لگائی جائے ۔زیر نظر کتاب ’’ خلیہ ایک کائنات‘‘ ترکی کے نامور مصنف جدید اور سائنسی علوم کے ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اپنی دیگر تصانیف کی طرح سائنس اور عقل کی بھول بھلیوں میں گم عقل انسانی کو وحی کی روشنی میں چلنے کی دعوت دی ہے ۔اور انہوں نے ہمارے ماحول میں پھیلے لاکھوں اور کروڑوں معجزوں میں سے صرف چند ایک کا تذکرہ اس کتاب میں کیا ہے اوراس بارے میں سائنس کی آخری حد بیان کرنے کے بعد اس جانب توجہ دلائی ہے کہ اس سے آگے کا کام اس خالق کائنات کا ہے جس نے یہ کارخانہ تخلیق کیا ہے انہوں نے جگہ جگہ سائنس کی قلعی کھولی ہے اور بتایا ہے کہ سائنس ابھی تک کائنات کی حقیقت تو کیا اس کے کسی ایک جزو کی پور ری ماہیت کوبھی نہیں سمجھ سکی ۔اللہ تعالیٰ مصنف ِ کتاب کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کے لیے خالق کائنات کی صحیح معرفت کا ذریعہ بنائے۔آمین

Post a Comment Blogger

 
Top