سٹار پلس کے کرشمات
دور حاضر میں کیبل خصوصاً سٹار پلس نے ہمارے معاشرے کو حد درجہ تباہ کردیاہے۔(ہماری ایڈٹ کلاس) ایک گھر میں
جتنےافرادہیں اتنے ہی ٹی وی ہیں ہرایک اپنی اپنی پسند اور تن تنہا اپنی خواہشات کوپایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے تو
Baba Sab kuch to Gaya Lekin Pheeray Kyun Ni Hovy - Starplus ka Karishmaat دوسری طرف لوئر کلاس بھی کچھ کم نہیں ہے۔غریب سے غریب کو بھی دیکھ لیجئے اس کے گھر
میں اور کچھ ہو نہ ہو کیبل  ضرورہو گی ۔آج جب ایک سات سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ کہیں شادی کی تقریب
میں جاتا ہے  تو اختتام پر پتہ ہے
 کیا کہتا ہے کہ"بابا سب کچھ تو ہو گیا، لیکن ابھی تک پھیرے کیوں نہیں لئے"اس بچے کو کیا پتہ کہ
 اسلام میں پھیرے لئے جاتے ہیں یا نکاح پڑھا جاتا ہے
ذرا سوچئے!آخر کیا وجہ ہو گی جو اس بچہ کے ذہن میں یہ سوال اُبھرابلاشبہ یہ سب سٹار پلس کی کرامات ہیں آج جب ایک
 مزدور سارا دن تپتی دھوپ میں کام کرنے کے بعد جب رات کو گھر جاتا ہے
توبیوی کی طرف سے ایک ہی جواب ملتا ہے  کھانا وہاں کیچن میں پڑا ہے خود ہی کھا لیجئے۔ آج  ساس بھی کبھی بہو تھی کا
سپیشل اپیسوڈ آ رہا ہے۔
بتائیےاُس بیچارے پر کیا بیتے گی جب اس کو دو ٹوک جواب سننے کو ملے گا۔جب کہ ہمارے پیارے
 نبی ﷺ نے فرمایا
"اگر میں خدا کے سوا کسی کو سجدہ کا حکم دیتا، تو بیوی سے کہتا کہاپنے خاوند کو سجدہ کرے"

اس لعنت سے چھٹکارا پائیں۔ ہمارے گھروں میں لڑائی جھگڑے اور طلاق کی نوبتیں آنے میں ایک طرح سے اس سٹار پلس کا
ہاتھ ہے۔ یہ چینل مسلمانوں میں صرف  اور صرف  ہندوانہ کلچر کو فروغ دیتا ہے۔

Post a Comment Blogger

 
Top