ایک شخص نے کبھی نیکی نہیں کی تھی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا
 ایک شخص نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی۔جب وہ مرنے لگا تو اپنے لوگوں سے بولا کہ (مرنے کے بعد) مجھے جلا کر راکھ کر دینا
 پھر آدھی راکھ جنگل میں اڑا دینا اور آدھی سمندرمیں اللہ کی قسم! اگر اللہ مجھے پائے گا تو ایسا عذاب کرے گا کہ
 ویسا عذاب دنیامیں کسی کو نہیں کرے گا۔ جب وہ شخص مر گیا تو لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ اللہ تعالیٰ نے جنگل کو حکم دیا تو اس نے سب راکھ اکٹھی کر دی۔ پھر سمندر کوحکم دیا تو اس نے بھی اکٹھی کر دی۔ پھر اللہ نےاس شخص سے فرمایا کہ تو نے ایسا کیوں کیا؟ 
وہ بولا کہ اے اللہ! تو خوب جانتا ہے کہ
 میں نے یہ صرف تیرے ڈر کی وجہ سے کیا تھا۔پس اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا۔
(صحیح المسلم:1934)
islami waqiat urdu audio, islami waqiat in urdu video, islami waqiat in urdu mp3 free download, islami waqiat pdf, islami waqiat mp3, islami waqiat in urdu pdf free download, islami waqiat in urdu pdf, islami waqiat facebook

Post a Comment Blogger

 
Top